Jamiat Ulema-e-Islam Saudi Arabia 231

نیا پاکستان اور ریاست مدینہ کے قیام کا نعرہ قوم کیساتھ تاریخی فراڈ ثابت ہوا کیونکہ پی ٹی آئی کو یہودی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اقتدار میں لایا گیا (جمعیت علماء اسلام سعودی عرب)

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
نیا پاکستان اور ریاست مدینہ کے قیام کا نعرہ قوم کیساتھ تاریخی فراڈ ثابت ہوا کیونکہ پی ٹی آئی کو یہودی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اقتدار میں لایا گیا ملک میں جاری مہنگائی اور معاشی بحران گہری سازش ہے پاکستانی قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھدیا ہے ملک کے موجودہ حالات انتہائی قابل رحم ہے مولانافضل الرحمن موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف مارچ کے مہینے میں نتیجہ خیز لانگ مارچ کے ذریعے نااہل حکمرانوں کو چلتا کردینگے کیونکہ جے یو آئی اور پی ڈی ایم اب جذبہ ایمانی کیساتھ میدان میں نکلے ہیں نیز مولانا فضل الرحمن ہی پاکستانی قوم کے اصل غمخوار ہیں . ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان نے مرکزی امیر سعودیہ پیر عبدالمنان مکی سے تفصیلی ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمن اس وقت پوری امت مسلمہ کے ترجمان ہیں اور وہ انشاءاللہ اپنے مشن میں ضرور سرخرو ہونگے آخر میں مرکزی امیر نے مملکت پاکستان کی سلامتی و استحکام اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں