پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 304

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے جب آراو دھاندلی کرا کے الیکشن چھینا گیا۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے، جنہوں نے اس دھرتی پر نہیں مرنا ان کیلئے کیا مسئلہ ہے، ہم ہر جگہ ان کا مقابلہ کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ایسے کارکن ہیں جو پارٹی کی خاطر جانیں ہتھیلی پر رکھ کر پھرتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ کے پی کے کا نام تبدیل کیا جائے گا لیکن ہم نے کیا، میرے دماغ میں اب بھی ایسی سوچیں موجود ہیں جس سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن جائے گا بس اللہ ہمیں موقع دے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیابی کی طرف رواں دواں تھے کہ آر او کے ذریعے ہمارا الیکشن ہم سے چھینا گیا جب کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں،ہماری اپنی کمزوریاں آڑے آ جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں