ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمینٹ 319

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمینٹ چمن لال نےشھید محترمہ بینظیر بھٹو گورنمینٹ گرلز ھائی اسکول میرپورخاص میں سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ
ملک و صوبے کی ترقی بچوں اور بچیوں کی بھتر تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمینٹ چمن لال نےشھید محترمہ بینظیر بھٹو گورنمینٹ گرلز ھائی اسکول میرپورخاص میں سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کے ثقافتی دن منانے کا مقصد سندھ کی تہذیب اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں امن، محبت بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنا ہے اس دن کو سندھ میں رہنے والے ہر شخص کو جوش اور جذبے سے منانا چاہیئے اس موقع پرنسپل مس نسرین اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کسی بھی معاشرے کی بقا تعلیم یافتہ افراد کے ہاتھ میں ہوتی ہے ہم سب کو تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیئے سندھ کی ترقی کا راز بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت میں چھپا ہوا ہے ہم اس معاشرے میں اپنا مقام تب ہی بنا سکتے ہیں جب ہمارے پاس بھتر تعلیم ہو جو کے استادوں کے ساتھ والدین کے تعاون اور بچوں کی محنت کے بغیر حاصل کرنا ناممکن ہے بھتر تعلیم کے لیئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اس موقع پر طلبہ نے سندھی لوک گیت اور ٹیبلو پیش کیئے تقریب میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مس شہلا، مس سورٹھہ رانی، مس روحی، مس نجمہ، مس غزالہ، مس فردوس سمیت طلبہ، اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب سے لطف اندوز ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں