Railway Minister Azam Khan Swati suspended the driver who was going to collect yoghurt 228

کھڑی کر کے دہی لینے جانے والے ڈرائیور کو وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے معطل کر دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار چلا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.


وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے.
وزیر ریلوے نے کہا کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستان ریلوے قومی امانت ہے، اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں