Vehicles without M-tags are barred from entering the motorway 286

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی جانب سے سات دسمبر سے ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ اب موٹروے پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔
موٹروے پولیس کے اس اعلان کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے عدالتی حکم کے تناظر میں کیا گیا اقدام قرار دیا گیا تاہم سوشل ٹائم لائنز پر اس سے متعلق ہونے والی گفتگو میں جہاں مختلف تحفظات کا اظہار کیا گیا، وہیں فیصلے پر تکنیکی اور قانونی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں.
ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کی تمام موٹرویز پر بندش کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد میں کچھ کا موقف تھا کہ عدالتی فیصلہ صرف ایم ٹو (اسلام آباد، لاہور موٹروے) سے متعلق تھا اسے تمام موٹرویز پر کیوں لاگو کیا جا رہا ہے.


نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہی اعلان کیا گیا تھا کہ سات دسمبر سے ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیاں موٹروے پر داخل نہیں ہو سکیں گی اور صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی موٹرویز پر سفر کر سکیں گی۔
اس اعلان میں ایم ٹیگ سے متعلق معلومات کے لیے رابطہ نمبر اور دیگر تفصیلات بھی صارفین سے شیئر کی گئی تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں