Bollywood actress Jacqueline Fernandez 286

بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرننڈس کی گرفتاری کا امکان ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرننڈس کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے.
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکلین فرننڈس دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا.رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکلین فرنانڈیز کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے.
دوسری جانب کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات ہیں اور حال میں انکشاف ہوا ہے کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں