boy who went to his friend's henna shot and killed his friend 226

دوست کی مہندی میں جانے والے لڑکے نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گوجرہ میں دوستوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں دوست مہندی کی تقریب میں جارہے تھے، کہ راستے میں عرفان شاہ نامی لڑکے نے پسٹل سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میںہارون عبدالاحد شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا.پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں عرفان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد کا بیان ہے کہ ملزمان نے سابقہ عداوت پر بیٹے کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا، اور دوست کی مہندی میں جانے کا پروگرام بنایا اور اپنی دشمنی نکال دی، مقتول ہارون عبدالاحد فالکن بیکری گوجرہ میں ملازم تھا اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں