Lahore by-election NA-133 violates code of conduct 208

لاہور کے ضمنی انتخاب این اے 133 میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ووٹر نہ صرف موبائل فون نہ صرف ہمراہ لے گیا بلکہ ووٹ کیساتھ سیلفی اور ویڈیو بھی بنا ڈالی ،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ کی تصویر لینا منع ہے.جی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں ایک ووٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو موبائل سمیت پولنگ بوتھ میں داخل ہوا ، ووٹ کی پرچی حاصل کی اور ٹھپہ لگانے کی جگہ پر جا کر پہلے ووٹ ڈیسک پر رکھا ، پھر انتخابی نشان پر سٹیمپ لگا دی اور بعد میں کیمرے میں اپنا چہرہ کر کے مسکراہٹ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں