Lahore once again escaped from eating dead chicken shawarma, burgers, chicken sandwiches, pizza Police seized about 60 dead chickens 267

لاہوریئے ایک بار  پھر مردہ مرغی کے شوارمے، برگر ،چکن سینڈوچ، پیزا کھانے سے بچ گئے پولیس نے ساٹھ من کے قریب مردہ مرغی پکڑی لی 

لاہور (رپورٹ : ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
لاہور نیو راوی پل پر دوران چیکنگ ڈیوٹی پر معمور اے ایس آئی فیاض نے شیخوپورہ کے نواحی علاقہ خانپور کی جانب سے آنے والے مزدا ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو ٹرک میں ساٹھ من کے قریب مردہ مرغی تھیلوں میں بھر کر لاہور لے جائی جا رہی تھی اے ایس آئی فیاض نے ساٹھ من مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک قبضے میں لیکر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا فیاض اے ایس آئی نے بتایا کہ مردہ مرغیاں خام والے مزدا ٹرک میں تھیلے بھر کر لائی گئی شک پڑنے پر گاڑی کو روکا تو ٹرک میں بڑی تعداد میں تھیلوں کے اندر مردہ مرغی پائی گئی ٹرک ڈرائیور اور دو ہیلپرز نے بتایا کہ مردہ مرغیاں پولٹری فارم سے لیکر آئے ہیں جنہیں مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا راوی پل چیک پوسٹ پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیئے جہاں پر  محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کرے گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں