Video of guests throwing invitations goes viral despite India's wedding fire 272

بھارت کی شادی میں آتشزدگی کے باوجود مہمانوں کی جانب سے دعوت اڑانے کے عمل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مہاراشٹر کے شہر بھوانڈی میں شادی کی ایک تقریب میں برابر کے ہال یا غالباً اسی ہال میں لگنے والی آگ سے جہاں کچھ لوگ مضطرب ہوئے وہیں دو افراد کو قورمہ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
اس ویڈیو میں دعوت میں شریک ایک شخص پیچھے مڑکر دیکھتا ہے لیکن اس کے باوجود مفت کی دعوت کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو میں دو افراد کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں.
اخباری ذرائع کے مطابق یہ آگ پٹاخوں سے لگی جس سے کئی لوگ خوف کے شکار ہوئے لیکن دو افراد نے کھانا نہیں روکا اور اپنی آتشِ شکم کو بجھانے کا عمل جاری رکھا.
اس شدید آگ کی لپیٹ میں دو موٹرسائیکل، میز اور کرسیوں سمیت پردے اور ٹینٹ جل کر خاک ہوگئے۔ آگ اتنی بڑھ گئی کہ چار فائرٹینڈروں کی مدد سے آس آگ پر قابو پایا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں