خاتون کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. 210

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مبینہ طور پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی اہل خانہ کے سامنے خاتون کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیا گیا بیان عدالت میں واپس لے لیا ہے ، متاثرہ خاتون کا عدالت میں کہنا تھاکہ رات کی تاریکی کی وجہ سے وہ ملزم کو نہ پہچان سکی، خاتون کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم پولیس اہلکار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.
خیال رہے کہ متاثرہ خاتون نے اے ایس آئی کے خلاف 24 نومبر کو پرہاڑ شرقی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اے ایس آئی نے 3 مسلح اہلکاروں کے ہمراہ گھر پر حملہ کیا اور اہل خانہ کے سامنے کمرے میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی نے مبینہ طور پر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں