والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی --آئی جی پنجاب راو سردار علی خان 272

بوکاٹا کرنا ممنوع ہوگیا خطرناک کھیل کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا 

والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی –آئی جی پنجاب راو سردار علی خان 

لاہور (ایچ ایم فیاض) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صوبہ بھر میں دھاتی دوڑ، پتنگیں بنانے ، فروخت اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا حکم لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں خصوصی آپریشن لانچ۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان آئندہ جس علاقے سے پتنگ اڑانے اور شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ سامنے آیا وہاں فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہوگا ۔ لاہور شالیمار ٹاؤن میں ڈور سے شہری کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہےسپروائزی افسران پتنگ بازی اور دھاتی دوڑ بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں کرکے اپنی رپورٹ آئی جی آفس جمع کروائیں 

شہریوں سے درخواست ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کریں۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں، ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل در آمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے ۔تفریح کے نام پر شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پتنگ اور دھاتی ڈور کی تیاری ، استعمال اور خریدو فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل اسکوارڈز تشکیل دئیے جائیں ۔گئے اسپیشل اسکوارڈز کی کاروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں