Hotel quarantine packages in different cities in Saudi Arabia 585

سعودی عرب میں مختلف شہروں کے ہوٹل قرنطینہ کے پیکجز

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب میں مختلف شہروں کے ہوٹل قرنطینہ کے پیکجز مختلف ہیں اور مسافر فضائی ٹکٹ کے پی این آر نمبر کی بنیاد پر پیکج بک کروا سکتے ہیں اور مختلف ایئر لائنز نے اپنی ویب سائیٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے قرنطینہ پیکجز بک کرنے کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے.
پہلا کورونا پی سی آر ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے پر جب کہ دوسرا قرنطینہ کے پانچ روز مکمل ہونے کے بعد لیا جائے گا.
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے قرنطینہ پیکجز کے لیے اپنی ویب سائیٹ پر پورٹل فراہم کیا ہے جس میں مسافر آمد کے شہر اور تاریخ درج کرنے کے بعد ہوٹل منتخب کر سکتے ہیں جس میں تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹل شامل ہیں.
پی آئی اے کے قرنطینہ پیکجز میں جدہ اور دمام کے تھری سٹار ہوٹل قرنطینہ پیکج 1825 سعودی ریال جب کہ فائیو سٹار ہوٹل میں پانچ دن کا قرنطینہ پیکج 3050 سعودی ریال میں دستیاب ہے۔
پی آئی اے کے مطابق مدینہ میں تھری سٹار ہوٹل قرنطینہ پیکج 2225 سعودی ریال، جبکہ فور سٹار ہوٹل قرنطینہ پیکج 3125 سعودی ریال میں دستیاب ہے۔
قومی ایئرلائن کے مطابق ریاض میں 1650 سعودی ریال میں قرنطینہ پیکج بک کرنے کی سہولت دی گئی ہے.
ان تمام پیکجز میں ائیر پورٹ سے ہوٹل تک یکطرفہ ٹرانسپورٹ، رہائش، تین وقت کا کھانا اور دو کورنا پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں.
اس سلسلے میں ائیر لائنز اور ٹرویل ایجنٹس کے دفاتر میں روز بروز رش بڑھتا جارہا ہے۔ پاکستان سے مملکت جانے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جو کہ سفر سے قبل ہی بک کرنا ہوگا.
ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں سعودی عرب سے باہر لگوائیں ہیں انہیں پانچ روز ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا جب کہ ایسے مسافر جنہوں نے ایک خوراک سعودی عرب اور ایک خوراک پاکستان میں لگوائی ہے انہیں تین روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں