263

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم “اومی کرون” تشویش کا باعث تو ہے لیکن اس کو امریکہ میں افراتفری نہیں پھیلانے دیں گے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جوبائیڈن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اومی کرون کے بارے میں یہ نہیں پتہ کہ وہ کتنا اور کیسے پھیلتا ہے اور اس کے خلاف ویکسین کتنی موثر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سائنسدان کورونا وائرس کی اس نئی قسم پر تحقیق کا کام کر رہے ہیں.
اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم تشویش کا باعث تو ہے لیکن بے چینی کی وجہ نہیں، ہمارے پاس دنیا کی بہترین ویکسین، ادویات، سائنسدان ہیں اور ہم ہر روز کچھ نیا سیکھ رہے ہیں۔ ہم افراتفری نہیں پھیلنے دیں گے اور اس ویریئنٹ کے خلاف سائنسی اور علمی طریقے سے انتہائی تیزی کے ساتھ نمٹیں گے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اومی کرون کے خلاف لڑنے کیلئےاتنے وسائل ہیں جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں تھے، ہمارے پاس پانچ سال تک کے بچوں کو لگنے والی ویکسین بھی موجود ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں