Broadcasting Department of Jamiat Ulema-e-Islam Riyadh Saudi Arabia 345

جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا اسداللہ صاحب اور چیف آرگنائزر جناب مولانا ذبیح اللہ صاحب کی سعودی عرب آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جمعیت علماء اسلام ریاض کے رابطہ سیکرٹری قاری ابدال ترابی صاحب نے
آج بتاریخ 26/11/2021بروز جمعہ مبارک کی شام جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا اسداللہ صاحب اور چیف آرگنائزر جناب مولانا ذبیح اللہ صاحب کی سعودی عرب آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ دیا ۔جس میں جمعیت علماء اسلام ریاض کے جنرل سیکرٹری الحاج ممتاز خان صاحب نائب صدر مولانا مفتی عبدالجبار صاحب سوشل میڈیا چیرمین جناب واحد مراد صاحب نائب رابطہ سیکٹری حاجی گل زمان صاحب مشہور نعت خواں جناب فضل آمین صاحب منفوحہ یونٹ کے سینئر نائب صدر قاری آیاز صاحب اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ معتصم بااللہ نے خصوصی شرکت کی ۔ اعزازیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت علماء اسلام ریاض مولانا اسداللہ صاحب نے جماعت کی خدمت اور کام کرنے پر زوردیا ۔اور کہا کہ ہم زبانی طور پر قائد کے دیوانے اور جمعیت کے شیدائی ہے ۔لیکن یہاں پر جمعیت کے کام یا وقت دینے میں سستی سے کام لے رہے ہیں ۔خصوصی علماء کرام اور قراء حضرات جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپرواہی کا شکار نہ ہوں۔اس دفعہ جمعیت علماء اسلام ریاض نے تہیہ کیا ہے ۔ہم ہر کارکن تک پیغام پہنچا گے ۔اور ان کو ذمہ داری کا احساس دلاگے۔کیونکہ جب کام ہے تو نام ہے۔لہذا ہم سب جہان بھی ہے جمعیت اور قائد جمعیت کے نمائندے ہیں ۔اور جب نمائدے ہیں تو پھر نمائندگی کا حق آدا کرنا ہوگا۔اللہ تعالی ہم سب کو توفیق عطاء فرمائے ۔نائب صدر مولانا مفتی عبدالجبار صاحب نے کارکن کی تربیت پر ضرور دیا ۔ اور بعد رابطہ سیکٹری جناب قاری ابدالی ترابی صاحب کو سعودی عرب اوقاف کی طرف سے دےگئے سند اور انعام کو صدر جمعیت علماء اسلام ریاض مولانا اسداللہ صاحب کی طرف سے دوبارہ پیش کیا گیا ۔اور جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور ساتھ میں عمرہ کی ادائیگی پر بھی مبارکباد دی۔ رابطہ سیکٹری قاری ابدال ترابی صاحب نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں