215

شکرگڑھ دربار کرتار پور بابا گرو نانک جنم دن کی تقریبات کا آغاز اور سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

شکرگڑھ دربار صاحب کرتار پور میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی 552ویں تقریبات کا آج سے آغاز ہو گا۔اندرون اور بیرون پاکستان سے سکھ یاتریوں کی کثیر تعداد آج کرتار پور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے 2400 سکھ یاتریوں کا جتھہ بھی آج دربار کرتار پور سخت سیکورٹی حصار میں پہنچنے گا۔یاتری دن بھر اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد رات کرتار پور میں ہی قیام کریں گے۔25 نومبر کو اختتامی دعا ہوگی جس کے بعد یاتری واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کی کثیر تعداد کرتار پور راہداری کے ذریعے بھی پاکستان کرتار پور پہنچیں گے۔یاتری قیام کے دوران مذہبی رسومات ادا کریں گے،ماتھا ٹیکیں گے،رداس کریں گے جبکہ کرتار پور انتظامیہ کے مطابق یاتریوں کے قیام وطعام کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات جن میں سیکیورٹی،میڈیکل، ایمرجنسی وغیرہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں