پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہر شہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباش، 247

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ماہی گیری کے عالمی دن پر پیغام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی پی پی چیئرمین کی پاکستان کے ماہیگیروں کو عالمی دن بھرپور انداز میں منانے پر مبارکباد دی،ماہی گیر سمندروں، دریاوَں اور جھیلوں کے بادشاہ ہیں، ماہیگیری پاکستان میں گیم چینجر شعبہ بن سکتا،پاکستان میں ماہیگیری کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں ماہیگیر کمیونٹی کی بھبود و ترقی پر اتنی توجہ نہیں دی گئی، جس کی وہ مستحق ہے،دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ماہیگیروں کو وہی سہولیات ملنی چاہئیں، جو ایک مکمل صنعت کے مزدوروں کو ملتی ہیں،ماہیگیروں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات جیت کر ماہیگیروں کی بھبود و ترقی کے لیئے جامع اقدام اٹھائے گی،وقت آگیا ہے، سمندر اور دریاوَں کے بادشاہوں کو معاشی ابتری اور مشکلات کی گہرائیوں سے باہر نکلا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں