فیروز والہ (ایچ ایم فیاض، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
وکالت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ وکلاء ملکی قوانین کے اندر رہتے ہوئے ناانصافیوں کو بے نقاب کرنے مظلوموں بیگناہوں کو انصاف دلانے معاشرے میں ناانصافیوں کے تدارک کے لیے وکلاء کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن ایاز صفدر سندھو نے جاری اپنے بیان میں کیا ان کا کہنا تھاشہریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ حق چھیننے والا چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو عدالت کی نظر میں عام شہری ہے جسے دوسرے شہریوں پر رتی برابر فوقیت حاصل نہیں۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں ایاز صفدر سندھو کے مطابق حقیقت اس کے برعکس ہے ہر شہری پولیس، پٹواری اور بیوروکریٹ کی دھونس اور جوڈیشل افسر کی صوابدید کا شکار ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہریوں کو انصاف نہیں ملتا۔بار ایسوسی ایشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا بار ایسوسی ایشن اپنی منتخب کیبنٹ کے ذریعہ کام کرتی ہے۔ ممبران اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے عہدیدار کا انتخاب کرتے ہیں۔ جو بار ایسوسی ایشن یا وکلاء کے مجموعی کردار کو بڑھاوا دےسکے۔ کیبنٹ کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی منتخب کیا جاتا ہے
نوٹ —ایاز صفدر سندھو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ