Dangerous dacoit gang arrested in Ferozwala police operation Illegal arms, mobile phones, motorcycles recovered 218

فیروز والہ پولیس کی کاروائی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار لاکھوں روپے نقد غیر قانونی اسلحہ ، موبائلز فونز ،موٹر سائیکلیں برآمد

رپورٹ فیروز والہ (ایچ ایم فیاض)
تھانہ فیروز والہ پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے  کامران عرف کامی ڈکیت گینگ” کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے نقد غیر قانونی اسلحہ، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز ،موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہباز کامران عرف کامی ڈکیت گینگ عرصہ دراز سے سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا بعد از گرفتاری دوران تفتیش کامران عرف کامی ڈکیت گینگ کے خلاف تھانہ فیروز والہ میں پچیس سے زائد مقدمات ٹریس ہوئے ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ نے کہا ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کہ جانب سے ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ اے ایس آئی باقر شاہ  نے کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی  400000 روپے  ، 02 عدد پسٹل 30 بور اور 05موبامئل فونز مالیتی 250000روپے اور 03 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں