Hotel quarantine packages in different cities in Saudi Arabia 291

جب جہاز نے ہنگامی لینڈنگ کی تو کئی مسافر زبردستی رن وے پر اتر گئے اور فرار ہوگئے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

یہ ایک ایسے ڈرامائی فرار کی کہانی ہے جس میں 20 سے زائد افراد ایک ایسے مسافر طیارے سے فرار ہو گئے جو ہسپانوی جزیرے میورکا میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا لیکن اب اس واقعے نے نہ صرف ایئرپورٹ سکیورٹی بلکہ تارکین وطن کے یورپ پہنچنے کے راستوں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں.
5 نومبر کی سہ پہر ایئر عربیہ کی ایئر بس A320 نے مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے ترکی کے لیے پرواز بھری.
چھ گھنٹے کی اس فلائٹ کے آغاز پر ہی مراکش کے ایک شہری کو ذیابیطس کے باعث ہنگامی طبی امداد کی ضرورت پڑی.
طیارے نے ہسپانوی جزیرے میورکا کے پالما میں ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی اجازت مانگی تاکہ اس شخص کو طبی امداد مل سکے.جہاز کی لینڈنگ کے بعد اس شخص کو اپنے ساتھ سفر کرنے والے ایک اور شخص اور سول گارڈز کے ہمراہ ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا اور اسی لمحے چند مسافروں نے جہاز سے اترنے کی کوشش کی۔
اس واقعے کی تفتیش کرنے والی ایک مقامی عدالت کی رپورٹ کے مطابق جہاز میں ایک بڑا جھگڑا ہوا، جب کئی مسافروں نے سگریٹ نوشی کے لیے ہوائی پٹی پر جانے کی اجازت مانگی اور جہاز کے عملے کو ڈرایا دھمکایا.
اس رپورٹ کے کچھ حصے ہسپانوی میڈیا میں شائع ہوئے ہیں.
آخر کار 20 سے زائد مرد مسافر، جن میں مبینہ طور پر ایک فلسطینی کے علاوہ تمام مراکش سے تھے، جہاز اور ہوائی اڈے کے عملے کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اس افراتفری میں ایک ایئرہوسٹس زخمی ہو گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں