(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کرک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کا مغربی روٹ منظور ہو گیا ہے، ہم اس کا آغاز کریں گے.
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا اپوزیشن سڑکوں پر آنے کی تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، اپوزیشن والے موسمی بیماری ہیں، یہ سردیوں میں نکل آتے ہیں.
خیال رہے کہ کرک میں ہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کیا ہے.