(رپورٹ :عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سفارتخانہ پاکستان الریاض میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے پاکستان سے خصوصی طور پر آئے “اسٹیٹ بینک آف پاکستان” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد محمود بھٹی و دیگر افسران کے ساتھ “روشن ڈیجیٹل اکاونٹس” کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی گفتگو۔ پاکستان تحریک انصاف الیکٹڈ باڈی اور بزنس کمیونٹی کے اراکین کے ہمراہ تعارفی ملاقات میں شرکت۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ذیادہ مؤثر بنانے ، اس کی افادیت کو اجاگر کرنے اور اورسئیز پاکستانیوں کو اس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ تک رسائی دینے کے حوالے سے کافی اچھی مشاورت کی گئی ، بیرون ملک مقیم اور اسپیشلی سعودی عرب میں پاکستانیوں کا اس حوالے سے مؤقف اسٹیٹ بینک کے وفد کے سامنے رکھا ، تمام بینکوں کی کارکردگی اور پروسیجر کو آسان بنانے کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ اس بات کا عہد کیا گیا کہ پاکستان کی اس پروڈکٹ کو کامیاب بنائیں گے
تمام اور سئیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ کم از کم ایک ہزار ریال ضرور اس میں بھیجیں اور اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں