(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے، متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشاریہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے،