رپورٹ( محمد قاسم بٹ ،سٹی لالاموسی ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
سٹی لالاموسی کے محلہ اسلام پورہ کی جامع غوثیہ رضویہ مسجد چک سندھاریہ سے عیدمیلاد النبی کے موقع پر ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے جھنڈے لہراتے ہوئے اور بلند شگاف نعروں کی گونج سے جلوس میں شرکت کیجلوس مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا دبارہ جامع مسجد چک سندھاریہ میں احتتام پزیر ہوا اور پھر مسجد میں ایک عظیم الشان محفل کا انقاد ہواجس میں خصوصی خطاب علامہ قاری ندیم قادری صاحب نے فرمایا اور آخر پر دعا امام و خطیب جامع نوری مسجد آف اسلام پورہ قاری افضل قادری صاحب نے فرمائی _دعا کے بعد لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔