جدہ : ثناء شعیب : پی این پی نیوز ایچ ڈی
سید محمد مسرت خلیل کو سعودی عرب میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کا اعزازی رپورٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک تجربہ کار صحافی اور مصنف، جو کے ایس اے میں پچاس سال سے مقیم ہیں، انھوں نے پاک سعودی تعلقات اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں گہرا ادراک پیدا کیا ہے۔
جدہ قونصلیٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اے پی پی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی طرف سے ان کی تقرری کی منظوری کے بعد انہیں تقرری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔