Renowned social figure 16

معروف سماجی شخصیت مبصر اقوام متحدہ چئیرمین IHRM سعودی عرب، چیئرمین PZBO سعودی عرب ، صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے پاکستان ایمبیسی ریاض میں یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی عظیم الشان تقریب میں شرکت

ریاض رپورٹ عالم خان مہمند:پی این پی نیوز ایچ ڈی

معروف سماجی شخصیت مبصر اقوام متحدہ چئیرمین IHRM سعودی عرب، چیئرمین PZBO سعودی عرب ، صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے پاکستان ایمبیسی ریاض میں یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی عظیم الشان تقریب میں شرکت کی اس موقع پر اعلیٰ سفارتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں.بالخصوص سابقہ آرمی چیف آف پاکستان کمانڈر اسلامی عسکری اتحاد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سفیر پاکستان ایمبیسی ریاض احمد فاروق اور مختلف غیرملکی سفارتی آفیسرز اور شخصیات شامل ہیں. سابقہ جنرل راحیل شریف سے خصوصی ملاقات کے دوران ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ بلاشبہ آپ ملک پاکستان کا سرمایہ ہیں اور پاک سعودی تعلقات میں آپ کا کردار قابل ستائش ہے . خصوصی پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان حقیقی معنوں میں پاکستان کا محافظ ادارہ ہے. پاک فوج کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ملک پاکستان مستحکم اور محفوظ ہے .پاکستانی عوام ہر سطح پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. مزید کہا محب وطن اوورسیز پاکستانیز ملک پاکستان کے استحکام اور تعمیر وترقی کیلئے پرعزم ہیں .دوران گفتگو جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بین الاقوامی ادارے پرنس محمد بن سلمان فاؤنڈیشن مسك کی جانب سے ندیم اختر چوہدری کو دیے گیے ایوارڈ پر مبارکباد دی اور دیگر فلاحی خدمات کو خوب سراہا جس پر ندیم اختر چوہدری نے شکریہ ادا کیا.مزید ندیم اختر چوہدری نے تقریب کے بہترین انعقاد پر سفیر پاکستان ایمبیسی سعودی عرب احمد فاروق اور متعلقہ آفیسرز کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں