Foundation Day was celebrated 38

سعودی عرب کی معروف شخصیت ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے قونصلیٹ لیڈیز کے ہمراہ یوم تاسیس کادن پُرجوش انداز سے منایاگیا

(رپورٹ ثناء شعیب ) سے
سعودی عرب کی معروف شخصیت ڈاکٹر رخشندہ پوری کی جانب سے قونصلیٹ لیڈیز کے ہمراہ یوم تاسیس کادن پُرجوش انداز سے منایاگیا ،اور مملکت سعودی عریبہ کے نام خصوصی پیغامات بھی دیے،اس تقریب میں قونصل جنرل کی اہلیہ مسز فریدہ اور مسز روبینہ عرفان نے ڈاکٹر رخشندہ پوری کے کام کو سراہا اور کہا کہ یہ یوم تاسیس کی تقریب کرنا اور سعودیہ عرب سے اپنی محبت کا اظہار کرنا انتہائی مثبت اور خوش آئند اقدام ہے ۔اس سے پاک سعودی دوستی مزید مضبوط ہوگی،رخشندہ پوری نے تقریب میں آئیے ہوئے مہمانوں کا شکریہ کیا اور اپنے پیغام میں سعودیہ سے محبت کا اظہار کیا ،اس موقع پرسریا جبین اور فوزیہ انصاری نے بھی یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا،جبکہ دیگر خواتین مقررین عابدہ جاوید ،عظمیٰ ،اریج اسکندر ،شبنم عدنان اور دیگر نے سعودی عرب بعد کی ترقی وخوشخالی کے لیے نیک خوائشات کا اظہار کیاجبکہ تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی وخوشخالی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں