ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب بھی کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزا ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ میں 26ویں ترمیم کے وقت سب سے رابطے میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے اس کے لیے کھلے ہیں۔ اور ہم اُسے پوری نیک نیتی سے مشورہ دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے کہ وہ کہاں کھڑی ہے اور مسئلے کی نوعیت کیا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ ان کے مذاکرات کو کامیاب کرے۔ میں کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا بلکہ بطور جماعت بات کرتا ہوں۔