وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات 54

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات

ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی اوروزیر اعلیٰ کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کرلی- ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا-وزیر اعلیٰ نے 2022 کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا-

وزیراعلیٰ مریم نوازنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے-دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں