اے آر رحمان کی دھنیں ریاض میں،21 فروری کو ہوگا پہلا لائیو کنسرٹ 78

اے آر رحمان کی دھنیں ریاض میں،21 فروری کو ہوگا پہلا لائیو کنسرٹ

رپورٹ عالم خان مہمند:پی این پی نیوز ایچ ڈی

عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور کمپوزر اے آر رحمان 21 فروری 2025 کو ریاض کے ديراب پارک میں اپنے پہلے لائیو کنسرٹ کا انعقاد کریں گے.
ریاض کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران اس کنسرٹ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں مسٹر ایس سنٹھل ویلاون، مسٹر ویلو سی آر، مسز حیفا اور مسٹر نِتھِن نے اس ایونٹ کے بارے میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
ویزولائز ایونٹس کی جانب سے اے آر رحمان کے لائیو کنسرٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اور اس کی تشہیر ابھشیک فلمز اور وائٹ نائٹس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یہ کنسرٹ نہ صرف سعودی عرب کے موسیقی شائقین کے لیے ایک منفرد موقع ہوگا بلکہ پورے خطے میں ایک یادگار ثقافتی ایونٹ کی حیثیت اختیار کر جائے گا.
پاکستانی کمیونٹی نے اس کنسرٹ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور اس ایونٹ میں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈین، بنگلہ دیشی اور دیگر کمیونٹی کے افراد میں بھی اس ایونٹ کے لیے جوش و جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے.
اے آر رحمان کی موسیقی کی دنیا بھر میں مقبولیت اور ان کے بے شمار ہٹ گانوں کی بدولت اس کنسرٹ کی توقعات بہت بلند ہیں۔ رحمان کی پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کو ایک شاندار اور انوکھا تجربہ حاصل ہوگا.
کنسرٹ 21 فروری 2025 کو ديراب پارک ریاض میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کی ٹکٹوں کی دستیابی کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں