ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
پروگرام میں ہم مشعل را کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خاليق خان نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ریاض کے لوگوں کی پرکشش شمولیت کو سراہا.
پروگرام کے لیے وفد خصوصی طور سے پاکستان سے تشریف لایا جو لاہور میں معذور بچوں کی پرورش کا کام کر رہے ہیں.
پروگرام کی مہمان خصوصی، “ہم مشلِ راہ فاؤنڈیشن” جن کو پاکستان کی 101 لیڈیز ہونے کا اعزاز حاصل ہے، آمنہ آفتاب کا کہنا تھا ،2017 میں یہ فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا اور میں اس پر دن رات کام کر رہی ہوں۔ یہاں معذور بچوں کی تربیت سے لے کر، انہیں ہر طرح کا ہنر بھی سکھایا جاتا ہے۔
ریاض آکر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ جس طرح لوگوں نے بڑھ چڑھ کر میرے کام کو سراہا اور آگے بھی میرا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔۔
میں نادیہ سعید کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں آنے کی دعوت دی اور میرے لیے اور میری فاؤنڈیشن کے لئے اتنا اچھا اہتمام کیا۔
پروگرام کی میزبان ممتاز ماہر نفسیات نادیہ سعید کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز کا مقصد لوگوں میں آگاہی ڈالنا ہے کہ پاکستان میں معذور بچوں کے لیے کتنا مفید اور معیاری کام ہورہا ہے ۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس پروگرام میں نہ صرف ان ماؤں نے شرکت کی جن کے بچے معذور ہیں بلکہ ڈاکٹرز اور گھریلو خاتون نے بھی بڑھ چڑھ کر اس پروگرام میں حصہ لیا۔
شایان سعید اور عظمیٰ سعید کی رضاکارانہ پروگرام میں شمولیت قابل دید تھی.