شرائط پوری ہوں گی تو مذاکرات چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے.پاکستان تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر 57

شرائط پوری ہوں گی تو مذاکرات چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے.پاکستان تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر

ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو اڈیالا جیل میں ہیں، کمرہ عدالت لایا جاسکتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی اعلیٰ عدالت میں ختم ہوجائیگا۔شرائط پوری ہوں گی تو مذاکرات چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے.
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ہمیشہ دیکھا ہے کہ جس کے خلاف کیس ہو وہ گھبراتا ہے۔یہ پہلی بار دیکھا، خلاف کیس ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ سائفر اور عدت کیس ختم ہوا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی اعلیٰ عدالت میں ختم ہوجائے گا.
اُن کا مزیدکہنا تھا کہ اطلاع دی گئی تھی کہ 11 بجے کیس لگے گا، وکلاء ساڑھے 10 بجے پہنچ گئے تھے، بانی پی ٹی آئی تو اڈیالا جیل میں ہیں، کمرۂ عدالت لایا جاسکتا تھا.
پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اگر مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے فیصلے میں تاخیر کرا رہی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، اب یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ مذاکرات کو آگے چلانا ہے یا نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، دونوں شرائط پوری ہوں تو مذاکرات آگے چلیں گے ورنہ یہ آخری میٹنگ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں