ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی.
اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا، پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں.