قونصلیٹ جنرل آف پاکستان،جدہ اورپاکستان انوسٹر فورم سعودی عر ب کے اشراک سے شاندارعشائیہ کا اہتمام کیا گیا 71

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان،جدہ اورپاکستان انوسٹر فورم سعودی عر ب کے اشراک سے شاندارعشائیہ کا اہتمام کیا گیا

جدہ رپورٹ ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ اور پاکستان انوسٹر فورم سعودی عر ب کے اشراک سے الکرم البلاد ہوٹل مدینہ المنورہ روڈ البغدادیہ میں پاکستان انوسٹر فورم کی میزبانی میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی کی معزز شخصیات، کاروباری حضرات، قونصلیٹ کے افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان متعین سعودی عرب جناب خالد مجید تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں انوسٹر فورم کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے فورم کے چیئرمین معروف بزنس مین چودھری شفقت محمود اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ انھوں نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو نہایت قلیل مدت میں سعودی عرب لاکر ان کو متعارف کرایا۔ یہ مقصد ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی ایک موئثر آواز بنکر پاکستان کا نام روشن کریں۔ یہاں مقررین نے اپنے اپنے تجربہ کے مطابق اچھی اچھی تجاویز دی ہیں۔ پاکستانیوں کی مملیکت کی تعمیر و ترقی میں شب و روز محنت سے سعودی کمونیٹی میں نیک نامی ہوئی ہے۔ ہمیں چاہیے جتنے مواقع یہاں پیدا ہو رہے ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کے قونصلیٹ ان کا بھر پور ساتھ دے گی۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ میں انوسٹر فورم کو آفس کی جگہ دیں گے۔ لیکن شرط ہے آپ لوگ اچھا اور جاندار کام کریں۔ انھوں نے تجویز دی کہ فورم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی وہب سائٹ، واٹس آپ گروپ، تیوٹر اکاؤنٹ، انسٹاگرام وغیرہ بنائیں اور زیادہ سے زیادہ کاروباری ممبر بنائیں۔ ہمارے دروازے ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کے لئے کھولیں۔ فورم کے چیئرمین چودھری شفقت محمود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، ممبران فیصل طاہر خان، سلمان آرائیں، ڈاکٹر محمد نقاب ، یونس عنایت نے اپنے مشاہدات اور تجربات سے آگاہ کیا۔ پاکستان قونصلیٹ سے کمرشل قونصلر سعدیہ خان، پریس قونصلر چودھری محمد عرفان،اور اور دیگر نے خطاب کیا۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں