امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ 68

امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کیس میں ان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے.
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں