بھارت سے پاکستان آنے والے فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد 60

بھارت سے پاکستان آنے والے فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

میڈیا کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فرانسیسی شہری کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی.

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم بھارت سے وزٹ ویزے پر پاکستان آیا تھا اور مسقط کے راستے سری لنکا جا رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے 1 کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، ملزم یہ منشیات چاکلیٹس کی پیکنگ میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا.
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں