جنوبی وزیرستان حملہ ، پاک فوج کے شہید ہونیوالے 16جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ ئی ہیں 41

جنوبی وزیرستان حملہ ، پاک فوج کے شہید ہونیوالے 16جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ ئی ہیں

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے،لانس نائیک لیاقت علی شہید نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا.
31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں ،لانس نائیک محمد اسحاق شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں.
38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے،حوالدار ایوب خان شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیئے.
40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے،حوالدار عمر حیات شہید نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا.
26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے،سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے اور وطن کا دفاع کیا
37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں،حوالدار محمد حیات شہید نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں
26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے،لانس نائیک شیر محمد شہید نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیئے.
22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے،سپاہی احسان الحق شہید نے4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا.
25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے،سپاہی جنید شہید نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیئے.
29 سالہ لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے،سپاہی حامد علی شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے.
26 سالہ سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں ،سپاہی کلیم اللہ شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں
41 سالہ حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے،حوالدار طاہر محمود شہید نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا
29 سالہ لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں،لانس نائیک مصور شاہین شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں.
22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے،سپاہی فیض محمد شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیئے.
23 سال سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے،انہیں پاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا،سپاہی طیب علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں .
26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے،سپاہی جنید شہید نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، انہوں نے سوگواران میں والدین اور اہلیہ کو چھوڑا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں