سفارت خانہ پاکستان متحدہ عرب امارات، پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے ابوظہبی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا 53

سفارت خانہ پاکستان متحدہ عرب امارات، پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے ابوظہبی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ محمد آصف دبئی،پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے ابوظہبی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سفارت خانے کے احاطے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سفارت خانے کے اہلکاروں کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مسیحی خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے درمیان برابری اور عدم امتیاز کی وکالت کی، خواہ وہ کسی بھی عقیدے کے ہوں۔ یہ خاص موقع ہماری مسیحی برادری کے ارکان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں آپ کا تعاون انمول رہا ہے، اور یہاں آپ کا استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے، میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مسیحی برادری کے تمام اراکین کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں