اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی “سعودیہ” (Saudia) کے سرکاری ترجمان انجینئر عبداللہ الشہرانی نے العربیہ کو بتایا ہے کہ سعودی ایئرلائنز گروپ نے 191 نئے طیارے خریدے ہیں جو آئندہ برسوں میں قومی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں آخری طیارے کی وصولی 2032 میں ہو گی۔
الشہرانی کے مطابق سعودی ایئرلائنز کے بیڑے میں طیاروں کے اضافے کا مقصد 2034 کے فٹبال عالمی کپ میں اندرون و بیرون ملک سے آنے والے شائقین کے استقبال کی تیاری ہے۔ اس کے علاوہ سعودی ایکسپو 2030 کے انعقاد کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
عبداللہ الشہرانی نے بتایا کہ اس وقت سعودی ایئرلائنز کے بیڑے میں 190 طیارے شامل ہیں۔ سال 2034 تک طیاروں کی مجموعی تعداد 381 تک ہو جائے گی۔