ا سٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب کے قلم قبیلے کی معروف ادبی شخصیت قدسیہ ندیم لالی جو گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں ان کی یاد میں تخیل ادبی فورم کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس تخیل مرکز پر منعقد کیا گیا جس کی صدارت ماہر تعلیم اور ادبی و سماجی شخصیت پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے کی جبکہ عمائدین شہر اور نامور شعرا اور ادیبوں نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اجلاس کی نظامت کے فرائض فورم کے جنرل سیکرٹری راشد محمود نے ادا کے،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے سرپرست اعلیٰ منصور محبوب نے قدسیہ ندیم لالی کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو اردو ادب کے لئے ایک بڑا سانحہ قرار دیا ، اجلاس سے صابر امانی، منظر ہمدانی، شاہد خیالوی، فیصل اکرم گیلانی، پیر اسد کمال، انجینئر راشد منہاس، یاسر یونس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور قدسیہ ندیم لالی کی ادبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، اجلاس کے آخر میں قدسیہ ندیم لالی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور صدارتی خطبے میں پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے قدسیہ ندیم لالی کی ادبی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور فورم کے سرپرست اعلیٰ اور تخیل ادبی تنظیم کا شکریہ ادا کیا ۔