شاہین جاوید – ریاض سعودی عرب : پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی دارالحکومت الریاض میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان بالخصوص سندھ کی تہزیب کو اجاگر کرنا تھا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے عہدیداران غلام قادر ملاح اور زیشان قاضی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی تمام صوبوں کی قدیم ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے، انکا مذید کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے اس سے بھی بہتر پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی ثقافت کو مذید اجاگر کیا جا سکے۔
انیس ملک، عاشق سومراور ساجد سوہاگ ، زاھد بھٹو اور عاشق سومرو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھی کلچرل ڈے صرف ایک جشن نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ ثقافت قوموں کی شناخت کا بنیادی حصہ ہوتی ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے ماضی سے جڑنے، اپنی شناخت کو پہچاننے، اور اسے دنیا کے سامنے فخر سے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
تقریب کے دوران بچے، بوڑھے اور نوجوان منچلے سندھی گلوکار نعیم سندھی اور ریشماں پروین کے مختلف گانوں پر رقص کرتے رہے جس کو حاضرین محفل نے خوب انجوائے کیا.