نمیرہ محسن – : پی این پی نیوز ایچ ڈی
میں اداس رہتا ہوں
مجھ سے مل کر کیا ہوگا
تمہاری زندگی
ایک خوش آواز قہقہہ
جو سانسوں میں اتر جائے
بوند بوند میں بس جائے
مجھ سے مل کر کیا ہوگا
میں اداس رہتا ہوں
کوئی آرزو بچی نہیں
راکھ جو کریدو گے
ہاتھ نہ جلا بیٹھو
مجھ کو مت چھونا تم
میں تم سے خفا ہوں گا
مجھے وحشی چھوا کرتے تھے
پیار کا لمس
اجنبی ہے مجھے
مجھے پیار سے بھی مت تکنا
مجھے محبت کرنے والے
مرجایا کرتے ہیں
مجھ سے مل کر مت رونا
اچھا، سنو!
مجھ سے تم کبھی مت ملنا
میں اداس رہتا ہوں
تم بھی اجڑ جاو گے
مجھ سے تم نہیں ملنا