خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایلیٹ فورم الخبر کی میک اپ ورکشاپ 56

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایلیٹ فورم الخبر کی میک اپ ورکشاپ

سعودی عرب،الخبر۔ جویریہ اسد: پی این پی نیوز ایچ ڈی

ایلیٹ فورم الخبر نے حال ہی میں ایک شاندار میک اپ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کو الیٹ میمبر میک اپ ایکسپرٹ سعدیہ تجمل نے ترتیب دیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کو جلد، بالوں، اور میک اپ انڈسٹری میں ان کے کاروباری مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔ خواتین کی مالی خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایلیٹ فورم ہمیشہ ایسے پروگرام ترتیب دیتا ہے جو آگاہی بڑھانے اور کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہوتے ہیں۔یہ ایونٹ الخبر برانچ کی کوآرڈینیٹرز عائشہ طارق، حنا تنویر، اور یوحی سلطانہ نے نہایت خوبصورتی سے ترتیب دیا۔ ورکشاپ کے دوران، سعدیہ تجمل نے مختلف مواقع اور موسموں کے مطابق میک اپ کی تکنیک سکھائیں۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے مفید مشورے بھی شیئر کیے، تاکہ وہ روزمرہ کی خوبصورتی کے مسائل سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔سعدیہ تجمل نے میک اپ پروڈکٹس پر بھی تفصیلی بات کی، جس نے شرکاء کو اپنی ضروریات کے مطابق بہترین مصنوعات کا انتخاب کرنے میں مدد فراہم کی۔ اس ورکشاپ میں مختلف کمیونٹیز سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، جس نے اس ایونٹ کو ایک متحرک اور مثّبت ماحول فراہم کیا۔یہ ورکشاپ نہایت معلوماتی اور دلچسپ تھی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ اختتام پر، تمام شرکاء کو اسناد اور تحائف پیش کیے گئے، جو اس ایونٹ کو مزید یادگاربنادیا۔ایلیٹ فورم ایسے اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے سیکھنے اور مالی خودمختاری کے سفر کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں