یکم دسمبر سے تمام غیررجسٹرڈ وی پی این بند کر دیے جائیں گے.فری لانسرز کو 40 کروڑ ڈالر نقصان کا اندیشہ 114

یکم دسمبر سے تمام غیررجسٹرڈ وی پی این بند کر دیے جائیں گے، فری لانسرز کو 40 کروڑ ڈالر نقصان کا اندیشہ

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان ٹیلی کیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائڑد حفیظ الرحمان پاشا کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے 30 نومبر تک وی پی این کی رجسٹریشن کی مہلت دی ہے جس کے بعد تمام غیررجسٹرڈ وی پی این بند کر دیے جائیں گے۔ وی پی این استعمال کرنے والے فری لانسرز نے اگر اپنے زیراستعمال وی پی این کی رجسٹریشن نہیں کروائی تو سالانہ بنیادوں پر اُنہیں 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔
میجر جنرل ریٹائڑد حفیظ الرحمان پاشا نے پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ابھی تک 20 ہزار سے زائد وی پی این رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں