پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے طلباء و طالبات اے لیول میں 16 نمایاں پوزیشن حاصل کی 163

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے طلباء و طالبات اے لیول میں 16 نمایاں پوزیشن حاصل کی

اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوزایچ ڈی

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے ہونہار طلباء و طالبات نے برٹش کونسل کی زیر نگرانی اے لیول ایڈیکسل کے امتحان میں 16 نمایاں پوزیشن حاصل کی – جن میں سے محمد عفان کاشف. محمد ابوبکر صدیق. اور سعد احمد نے ریاضی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انگلش کےمضمون میں تین طالبات بشرہ بنت خالد، غانیہ جواد اور زارا زبیر نے دنیا بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی- اس کے علاوہ سعد احمد نے فزکس میں اور محمد ریان نے کیمسٹری میں سعودی عرب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لُبابہ عبدالغفار نے مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب میں بزنس سٹڈیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سعد احمد نےاے لیول میں تین اے سٹار لے کر مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اے ایس میں تین اے سٹار لے کر محمد حمدان جواد نے سینٹرل ریجن میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سید محمد عبداللہ امجد نے اے لیول میں تین اے سٹار لے کر سینٹرل ریجن میں تیسری پوزیشن لی۔ اےایس میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ریکارڈ رجل کبیر نے اپنے نام کیا۔طلباء نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بھر پور محنت و اسکول انتظامیہ کی بہترین تعلیمی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ۔ پاکستانی کیمونٹی اور والدین نے اس شاندار کامیابی پر اسکول پرنسپل اور اسکول کوارڈینیٹر ندیم اقبال اعوان اور ٹیچر سمیرا وسیم سمیت دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی لگن کو سراہا –اسکول کے پرنسپل محمد تنویر نے تمام کمیونٹی، والدین، اسکول مینجمنٹ کونسل اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان کی محنت نے ان کو سرخرو کیا ہے۔ حالیہ نتائج کو دیار غیر میں رہنے والوں کیلئے فخر اور اثاثہ قرار دیا۔ پرنسپل کی جانب سے طلباء کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں