وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی 74

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے تحت پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے –
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی-محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے-ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286،نارتھ زون کے 363 اور جنوبی زون کے 587مراکز صحت شامل ہیں -سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل انور کے مطابق وسطی پنجاب کے مراکز صحت کی 20فیصد،شمالی زون کی 28فیصد اور جنوبی پنجاب کی 25فیصد سے زائدکی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی-پنجاب بھر میں 1219مراکز صحت کو فیملی کلینکس کی شکل دینے کا کام تیزی سے جاری ہے-772یونٹس پر پلاسٹرنگ،384کی فلورنگ اور 74 ہیلتھ یونٹس کی فنشنگ تیزی سے جاری ہے-محکمہ تعمیرات و مواصلات کی خصوصی ٹیمیں تیزی سے تکمیل کے لیے سر گرم عمل ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں