شاہین جاوید یونائیٹڈ میڈیا فورم کی صدر نامزد 195

شاہین جاوید یونائیٹڈ میڈیا فورم کی صدر نامزد

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

الریاض – معروف صحافی اور میڈیا سے وابستہ ممتاز شخصیت شاہین جاوید کو یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر کے عہدے پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فورم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، جس میں میڈیا اور صحافتی برادری کے نمایاں نمائندگان کے علاوہ پاکستان کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

شاہین جاوید کو ان کی صحافتی خدمات، بے باک تبصروں اور میڈیا کی آزادی کے حق میں ان کے دیرینہ موقف کی بنا پر اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی ممبران، فورم کے ممبران کا شاہین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور صدر ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے سفارتخانہ پاکستان سے کوورڈینیشن اور دیگر مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔

تقریب میں اپنے خطاب کے دوران شاہین جاوید نے میڈیا کے چیلنجز اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، آج کے دور میں صحافت کی آزادی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا کردار پہلے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ میں اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کمیونٹی مسائل کے حل اور صحافت کے فروغ کے لئے کام کروں گی۔

فورم کے اراکین کامران ملک، خرم خان، ڈاکٹر ندیم بھٹی، امتیاز احمد، سادیہ خان، زادا خان، زاھد اکرام اور زھرہ زاھد نے ان کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی منزلیں طے کرے گا اور صحافتی برادری اور کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سہیل وڑائچ، دنیا نیوز اسلام اباد کے بیورو چیف ادیب وڑائچ، معروف کالم نگار مبشر انوار، وسیم خان اور پاکستانی نژاد سعودی بزنس مین مانک شنگوانی اور فاطمہ شنگوانی نے خصوصی شرکت کی اور شاہین جاوید کو بطور صدر نامزگی ہر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شاہین جاوید یونائیٹڈ میڈیا فورم کی صدر نامزد” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں