امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری فراز سلیم اور بحرین میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری رفاقت کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کی تقریب کا انعقاد 73

امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری فراز سلیم اور بحرین میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری رفاقت کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کی تقریب کا انعقاد

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان کے معروف بزنس مین چوہدری خادم حسین بجاڑ کی جانب سے امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری فراز سلیم اور بحرین میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری رفاقت کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

پاکستان کے معروف بزنس مین چوہدری خادم حسین بجاڑ کی جانب سے امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری فراز سلیم اور بحرین میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری رفاقت کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا .چوہدری خادم حسین بجاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بزنس مین عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ان کی محنت و لگن کی بدولت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت تاثر قائم ہو رہا ہے۔ انہوں نے چوہدری فراز سلیم گجر اور چوہدری رفاقت گجر کی کاروباری خدمات کو سراہا اور ان کے مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاتقریب سے مہمانان نے چوہدری خادم حسین بجاڑ کی اس تقریب کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ تقریب سے میاں ساجد، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا، قاضی شہزاد، انجینئر راشد منہاس، چوہدری اختر گجر، حافظ محمد ارشد، فرحان الحق کیانی، رانا محمد اشرف، سردار شعیب اور دیگر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی تقریبات سے پاکستانی بزنس مینوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں