کچھ عرصہ قبل لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستانی شہری اور پی ٹی آئی کارکن شایان علی کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 71

کچھ عرصہ قبل لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستانی شہری اور پی ٹی آئی کارکن شایان علی کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا کی مدد سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہنگامہ آرائی میں ملوث پاکستانی شہریوں کی شناخت کرتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔کام کو خط بھی لکھا گیا ہے.

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا کی مدد سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہنگامہ آرائی میں ملوث پاکستانی شہریوں کی شناخت کرتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے.

پاسپورٹ حکام کے مطابق جن پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری، زلفی بخاری اور اظہر مشوانی شامل ہیں.
اس کے علاوہ کچھ عرصہ قبل لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستانی شہری اور پی ٹی آئی کارکن شایان علی کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے.
حکام ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ معطلی اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے پاکستانی شہریوں میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبہ عبدالمجید سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں پاکستانی شہری وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی اور رخسانہ کوثر کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، ظہیر احمد، رحمان انور اور محمد صادق خان کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں.
حکام نے مزید بتایا کہ لندن میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے پاسپورٹس بھی معطل کرتے ہوئے نام پی سی ایل میں ڈالے گئے ہیں.
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کے مطابق ان تمام افراد کے پاسپورٹ معطل اور اُن کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے جو سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد تھے۔ ان پاکستانی شہریوں کو ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی فوری طور پر گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں