امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی ساتھ چلیں گے .وزیر دفاع خواجہ آصف 103

امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی ساتھ چلیں گے .وزیر دفاع خواجہ آصف

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا
امریکی الیکشن پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہئے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے.
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا.
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں